نئی دہلی، 3/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گؤ رکشکوں پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور 6ریاستوں کو جواب دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔بدھ کو سماعت کے دوران درخواست گزار کانگریس لیڈر تحسین پوناوالا نے عدالت عظمی سے مطالبہ کیا کہ جس ریاست میں گؤ رکشا کے نام پر تشدد ہوا ہے، وہاں کے پولیس افسر کو سپریم کورٹ طلب کرے، لیکن سپریم کورٹ نے ان کی اپیل مستردکردی۔گؤ رکشکو پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت گؤ رکشا کے نام پر دلتوں اور اقلیتوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دے۔